بیرون ملک پاکستانیوں اور کشمیریوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگاسردار مسعود خان

Published on August 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر کے اسے ایک ہندو اکثریتی علاقہ بنانا چاہتا ہے
جدہ (زکیر احمد بھٹی بیورو چیف یواین پی )یوم استحصال کی مناسبت سے او آئی سی ، جدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے سیمینارر کا انعقاد ہوامہمان خصوصی صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان تھے تقریب میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ ، لارڈ نذیر احمد اور خالد محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی”مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے جدوجہد میں بیرون ملک پاکستانیوں اور کشمیریوں کا کردار“کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کشمیر کے صدر نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں اور کشمیریوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگابھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر کے اسے ایک ہندو اکثریتی علاقہ بنانا چاہتا ہے اس موقع پر صدر آزاد کشمیر نے کشمیری رہنما بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے موثر ابلاغ کے لئے ہر ملک کے با اثر طبقوں سے مسلسل رابطے پر زور دیاپاکستان کے مستقل نمائندے برائے کشمیر رضوان سعید شیخ نے کہا کشمیری رہنماپاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کو یک زبان ہو کر مسئلہ کشمیر کے قانونی اور تاریخی پہلو اجا گر کرنا ہوں گے تقریب میں امریکہ ، برطانیہ ، بلجیئم اور سعودی عرب سے ممتاز کشمیری رہنماو¿ں نے بھی شرکت کی

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes