سابق صدرپاکستان محمد رفیق تارڑ علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں اللہ کو پیارے ہو گئے

Published on March 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔محمد رفیق تارڑ 2 نومبر 1929 کو پیر کوٹ میں پیدا ہوئے۔ رفیق تارڑ 1989 سے 1991 تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہے، وہ 1991 سے 1994 تک سپریم کورٹ کے جج رہے۔رفیق تارڑ یکم جنوری 1998 سے 20 جون 2001 تک صدرِ پاکستان کے منصب پر فائز رہے۔ وہ پاکستان کے 9 ویں صدر تھے۔محمد رفیق تارڑ 1997 میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ 1998 کے آغاز میں انہیں صدرِ پاکستان منتخب کیا گیا۔1999 میں جنرل پرویز مشرف کی طرف سے میاں نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور اس طرح وہ 2001 تک صدر رہے۔رفیق تارڑ کے پوتے عطااللہ تارڑ اور بہو سائرہ افضل تارڑ ن لیگ کے اہم رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes