ہماری منزل سرینگر، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے: وزیر خارجہ کا عزم

Published on August 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

مظفر گڑھ: (یواین پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ظلم وجبر کے سامنے ڈٹے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جو مرضی کر لے، پانچ اگست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری منزل سری نگر ہے۔تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور عسکری حکام کے ہمراہ ایل او سی کے سیکٹر چری کوٹ پہنچے۔وزیر خارجہ نے غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ان کے نتیجے میں شہری آبادی کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس دورہ کا مقصد میڈیا کے ذریعے دنیا بھر کے سامنے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بعد ازاں وزیر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر قائم آبادیوں کے باسیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نہتے اور مظلوم لوگوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں، آپ کے درمیان بیٹھے یہ زخمی اشخاص ان مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں آپ کے عزم و ہمت اور حوصلے کی داد دیتا ہوں۔ انشاء اللہ فتح آپ کی ہوگی کیونکہ آپ حق پر ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ دنیا اپنی تجارتی اور دیگر مصلحتوں کے تحت کھل کر اس پر آواز بلند نہیں کرتی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی یہ پیغام واضح انداز میں پہنچ چکا ہے۔ بھارت کے پانچ اگست کے اقدام کو تمام کشمیری یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ مساجد پر تالے لگانے سے دلوں اور ذہنوں کو قید نہیں کیا جا سکتا۔ آواز دبائی گئی لیکن سوچ آزاد ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme