چوروں کو پکڑ کرجیلوں میں ڈالیں گے،عمران خان

Published on October 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

888
اسلام آباد(یو این پی)  چئیرمین تحریک انصاف عمران خان این اے ایک سو بائیس کے انتخابی میدان میں کود پڑے، کہتے ہیں چوروں کو پکڑ کر اسمبلیوں میں نہیں ،جیلوں میں ڈالیں گے، اپنے اثاثے سامنے لانے والا ہی تبدیلی لا سکتا ہے، عمران خان نے اعلان کردیا،کہتے ہیں کوئی بھی کارکن ان کا احتساب کرنے کا اختیار رکھتا ہے، لیکن کیا ن لیگ کا کارکن اپنی قیادت سے سوال کرسکتا ہے؟عمران خان نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف صرف میرٹ پر چلے گی، جو کارکن محنت کرے گا وہ ہی اوپر آئے گا، ان کامزید کہنا تھا کہ ان کے تمام اثاثے پاکستان میں ہیں اور اپنے اثاثے ظاہر کرنے والا ہی تبدیلی لا سکتا ہے،عمران خان نے مسلم لیگی رہنماوٴں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنا اور پروپیگنڈا کرنا (ن) لیگ والوں کی پرانی عادت ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme