معروف قانون دان مدثر شہباز ریحان ’’نیشنل یوتھ اسمبلی‘‘ کے صوبائی قائد مقرر

Published on March 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

\"PHOTO.LALYANI.\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)معروف قانون دان مدثر شہباز ریحان ’’نیشنل یوتھ اسمبلی‘‘ کے صوبائی قائد مقرر، مدثر شہباز ریحان نوجوانوں کی نمائندگی کرنے اور مختلد سطح کے تقریری مقابلوں میں کئی اعزازات حاصل کر چکے ہیں، عوامی حلقوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق شہباز علی ریحان کو نیشنل یوتھ اسمبلی کے سابق صوبائی قائد سردار حیدر علی اور صوبائی مشاورتی کونسل کا اعتماد حاصل ہونے کی وجہ سے حنان علی عباسی صدر نیشنل یوتھ اسمبلی نے صوبائی قائد مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ وہ پنجاب بھر میں ضلع و تحصیل کی سطح پر موثر تنظیم سازی کے ساتھ صوبائی سطح پر نوجوان ممبران کیلئے نئی سرگرمیوں کے انعقاد کے ذمہ دار بھی ہوں گے۔ اس موقع پر نو منتخب صوبائی قائد مدثر شہباز نے کہا کہ میں نیشنل یوتھ اسمبلی کو پنجاب کے نوجوانوں کی منظم ترین غیر جانبدار تنظیم بنانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا اور اس پلیٹ فارم سے صوبہ کے نوجوانوں کو عالمی اور قومی دھارے میں لانے کیلئے انقلابی اقدامات کروں گا۔ 15سے35سال کے درمیانی عمر کے تمام نوجوان نیشنل یوتھ اسمبلی کی درج ذیل ویب سائٹکے ذریعے برائے راست رکنیت حاصل کر سکتے ہیں۔
www.nya.com.PK

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes