چیئرٹی شو میں شائقین موسیقی نے ہماری بڑی حوصلہ افزائی کی جسے ہمیشہ یاد رکھیں گے جنیوا رائے

Published on June 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

Jr
کولکتہ (یواین پی) بھارت کی معروف گلو کارہ اواداکارہ جنیوا رائے نے اکتیس مئی کو منعقد ہونے والے چیئرٹی شو میں اپنی غزلوں اور گیتو ں سے ایک جادوئی سماں باندھ دیا تفصیلات کے مطابق اکیتیس مئی کو کولکتہ کی این جی او سپر رائزنگ ایونٹ کے تحت منعقد ہونے والے سیکنڈ چیئرٹی شو 2014 (فن کاروں کی فنکاری) میں بھارتی اداکارہ او گلوکارہ جنیوا رائے نے اپنی فنکاری سے شائقین کو مدہوش کر دیا غزلوں اور گیتوں کی گائیکی سے سحر انگیز سماں نے جنم لیا اور شائقین جھومنے لگے ۔شام چھ بجے سے شروع ہونیوالے شو میں شائقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور جنیوا رائے کو جی بھر کر داد دی اس موقع پہ جنیوارائے نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج ہم بہت خوش ہیں شائقین موسیقی نے جس طرح ہماری پزیرائی کی ہے ہم اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog