پاکستانی دفترخارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے دھمکی کوغیرذمہ دارانہ بیان قرار دیدیا

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

358028_Pakistan-Aslamاسلام آباد (یو این پی) اسلام آباد میں ہفتہ واربریفنگ کے دوران ترجمان دفترِخارجہ تسنیم اسلم نے بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کے خلاف دھمکی کو غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیان جنوبی ایشیاء کے زمینی حالات خراب کرنے کے مترادف ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز او آئی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بارہ اگست کو جدہ روانہ ہونگے۔ اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ دہشت گردی خطےکا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔ الزامات سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سری لنکا میں پاکستانی سفارت کار پر بھارتی میڈیا کے جاسوسی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفترِخارجہ نے پاکستان میں گزشتہ روز کیے گئے امریکی ڈرون حملے کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا چین کے صدر مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes