درخت زندگی کی علامت اور زمین کا زیور ہے ڈپٹی کمشنر عثمان علی

Published on August 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

سر سبز پاکستان کے لئے نہ صرف پودے لگانے ہیں بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی کرنا ہے
اوکاڑہ( یواین پی)ضلع میں 9 اگست درخت لگانے کے قومی دن کے طور منایا جا رہا ہے درخت لگانے کی اس مہم میں سرکاری افسران ،سماجی کارکن ،ٹائیگر فورس کے رضاکار،صحافی ،وکلائ،اساتذہ،تاجرو ں سمیت ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو اس مہم میں شامل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں درخت زندگی کی علامت اور زمین کا زیور ہے ہمیں ایک بہتر اور سر سبز پاکستان کے لئے نہ صرف پودے لگانے ہیں بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے درخت لگانے کے قومی دن کے موقع پر کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میںاے ڈی سی فنانس عزوبہ عظیم ،اے ڈی سی آر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال ،اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گوہر مشتاق ،سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر حافظ محمد افتخار جنجوعہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد گوہر مشتاق نے بتایا کہ درخت لگانے کے قومی دن 9 اگست کی مہم میں ڈپٹی کمشنر آفس سمیت سرکاری دفاتر میں ایک دن کے دوران 2500 پودے لگائے جائیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog