قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت، پاکستان کی شدید مذمت

Published on August 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں تین کشمیریوں کے ماروائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔یہ تینوں کشمیری نوجوان مزدور تھے اور ان کا تعلق راجوری سے تھا۔ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے شوپیاں میں ایک جعلی مقابلے میں انھیں شہید کیا۔خیال رہے کہ رواں سال سے لے کر اب تک قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں 200 معصوم کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہندوتوا ایجنڈے کے تحت مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی اور جائیدادوں کو تباہ کر رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہلاکتوں، تشدد، جبری گمشدگیوں اور جیلوں میں قید کرنے کی بھارتی کوششیں پہلے کامیاب ہوئیں اور نہ اب ہوں گی۔ غاصب مودی سرکار ایسے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت نہیں بدل سکے گی۔ہدایات کے تحٹ تعلیمی اداروں میں 6 فٹ کا سماجی فاصلہ لازمی رکھا جائے گا۔ طالبعلموں کے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے پر پابندی ہوگی۔ سکول میں داخلے اور چھٹی کے وقت بھی سماجی فاصلہ لازمی کروایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题