وفاقی حکومت کا ماؤں کو بچے کی پیدائش سے 2 سال تک وظیفہ دینے کا فیصلہ

Published on August 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی حکومت کا ماؤں کو بچے کی پیدائش سے 2 سال تک وظیفہ دینے کا فیصلہ، ”احساس نشوونما” پروگرام کے تحت لڑکی کی پیدائش پر ماں کو 2ہزار روپے اور لڑکے کی پیدائش پر 1500روپے ملیں گے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ ملک کے 9 اضلاع کے 33 مراکز میں احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کل احساس پروگرام کا خیبر پختونخوا میں نیا پروگرام شروع ہورہا ہے جس میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے، یہ پروگرام غذائی قلت سے متعلق ہے۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ احساس نشوونما پروگرام کے تحت ایک گھرانے میں 2 بچوں کو سپورٹ کیا جائے گااور ماؤں کو لڑکا ہونے پر 1500 اور لڑکی کی پیدائش پر 2000 روپے فی سہ ماہی ملیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کے 15 ماہ تک خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی، تمام صوبائی حکومتوں سے یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں جب کہ احساس نشوونما کے بعد احساس تعلیم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احساس کے دائرہ کار میں بہت سے پروگرامز ہیں۔ گذشتہ ایک سال سے بہت سے پروگراموں کا اجراء کیا گیا ہے۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ اب احساس نشونماء کا آغاز کر رہے ہیں ،احساس تعلیم کا آغاز بھی جلد ہی ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes