مجالس کے مقامات پر فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ

Published on August 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ):ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر کی زیر صدارت دربار ہال مکلی میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ عبداباسط ہکڑو، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو محم سلیم میمن، اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری و کیٹی بندر عبدالغفار شیخ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ، ضلع کے تمام مختیارکارز، ٹاؤن افسران، صحت، لوکل گورنمنٹ، انفارمیشن، حیسکو، تعلیم، پبلک ہیلتھ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور مختلف مکتبہ فکر کے علماءکرام و ذاکرین موجود تھے۔ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں اور مجالس کے مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، نکاسی و فراہمی آب، تجاوزات کا خاتمہ، فرسٹ ایڈ، بلا تعطل بجلی کی فراہمی و دیگر مطلوبہ ضروریات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مکتبہ فکر کے علماءکرام و رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران محکمہ داخلہ کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنائیں اور مذھبی ہم آہنگی، اتحاد اور امن قائم رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ و دیگر تمام متعلقہ محکموں سے مربوط رابطے میں رہیں جبکہ مجالس اور جلوسوں کے اوقات اور روٹس کی پابندی سمیت کسی بھی قسم کی اشتعال و نفرت انگیز تقاریر یا قابل اعتراز وڈیو اور آڈیو کیسٹس بجانے اور سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی مذہبی پوسٹ اور کمنٹس سے گریز کریں اور جو بھی مسئلہ ہو ڈی سی آفیس میں قائم کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ عاشورہ کا دن خوش اصلوبی اور امن و امان سے اختتام پذیر ہو۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں پر میڈیکل کیمپس قائم کرکے ایمبولیس، ڈاکٹرز و عملہ اور ضروری ادویات کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ تحصیلوں میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے شیعہ و دیگر تمام مکتبہ فکر کے علماءکرام سے اجلاسز طلب کریں اور کنٹرول رومز قائم کرکے تمام محکموں سے مربوط رابطہ میں رہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران شام 5 بجہ سے رات 12 بجہ تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں پر موجود بجلی کی تاروں کو بھی ٹھیک کریں۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں تمام شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ملک کی خاطر ایک اچھے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے ارد گرد شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے عاشورے کے دوران سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ ماتمی جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی قسم کے ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، اس ضمن میں تحصیل سطح پر کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ اس موقع پر تمام علماءکرام اور ذاکرین نے مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme