کراچی طیارہ حادثہ، ایک خاتون مسافر بھی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں

Published on May 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

کراچی (یواین پی) کراچی طیارہ حادثہ، ایک خاتون مسافر بھی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں ، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والی تیسری مسافر طاہرہ محمود ہیں، طاہرہ محمود کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کے افسوسناک طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر 3 مسافر زندہ بچ گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ زندہ بچ جانے والے مسافروں میں 1 خاتون بھی شامل ہیں جن کا نام طاہرہ محمود بتایا جا رہا ہے۔ خاتون بھی شدید زخمی بتائی جا رہی ہیں اور ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔ باقی 2 مسافروں میں ایک بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود ہیں اور ایک اور مسافر کا نام زبیر بتایا جا رہا ہے۔ دونوں مسافروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔آخری اطلاعات تک طیارہ حادثے میں کل 90 افراد کے جاں بحق ہو جانے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے میں 99 مسافر اور 8 عملے کے اراکین سمیت کل 107 افراد سوار تھے۔ آخری اطلاعات تک 60 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی جا رہی ہیں۔ طیارے کا بلیک باکس بھی تلاش کر کے تحویل میں لیا جا چکا۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ طیارے کے دونوں انجن فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا، تاہم اصل حقائق تفصیلی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog