منشیات، بھتہ خوری ، ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں کے خاتمہ کے بعد محفوظ گجرات کیلئے جان لڑا دوں گا ر ائے ضمیر الحق

Published on June 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

set1
گجرات(محمد آصف سے) منشیات، بھتہ خوری ، ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں کے خاتمہ کے بعد محفوظ گجرات کیلئے جان لڑا دوں گا۔ ضلع گجرات میں ہر شہری کیلئے اوپن ڈور پالیسی رائے اعجاز نے شروع کی جو کہ جاری رہے گی۔ سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کو متحرک کر کے محفوظ گجرات کیلئے شہریوں کا تعاون حاصل کروں گا۔ انصاف کی فراہمی میں سیاسی اثر و رسوخ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا اور میرٹ کو ترجیح دی جائے گی۔ گجرات پولیس کو بہترین پولیس بنانے کیلئے رائے اعجاز کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار رائے ضمیر الحق نے ڈی پی او گجرات کا چارج سنبھالتے ہی کھاریاں پریس کلب کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت سینئر صحافی لیاقت علی قادری نے کی جبکہ وفد میں نیئر صدیقی، میاں محمد صفدر اور سلیم یوسف نے کھاریاں پریس کلب کی نمائندگی کی۔ رائے ضمیر الحق نے کہا کہ دنیا میں ہر انسان کو اپنی عزت سب سے زیادہ پیاری ہوتی ہے لیکن میں نے جب سے محکمہ پولیس کو جوائن کیا ہے پولیس کی عزت کو اپنی عزت سمجھا اور ہمیشہ پولیس ملازمین کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ میری پہلی ترجیح ضلع گجرات میں منشیات فروشوں ، بھتہ خوروں ، ڈکیتوں اور چوروں کا خاتمہ ہو گی۔ اس کے بعد گجرات پولیس کو ڈسپلن کے اعتبار سے بہترین پولیس بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکیلا انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا میری خواہش ہے کہ سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کو متحرک کر کے شہریوں کا تعاون حاصل کیا جائے اور جب تک شہری اور پولیس مل کر معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم نہ کریں تو کامیابی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ سیاسی، مذہبی اور گروہی تعصبات سے بالا تر ہو کر صرف اورصرف میرٹ پر انصاف فراہم ہو گا۔ سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے جو عوام کیلئے بلا تفریق اوپن ڈور پالیسی شروع کی تھی اسے آگے بڑھاتے ہوئے پولیس عوام دوستی کا نیا دور شروع کریں گے ۔ انہوں نے صحافی برادری سے اپیل کی کہ معاشرے سے جرائم کی نشاندہی کی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کرے پولیس صحافیوں کے تعاون سے معاشرے کو کرائم فری بنانے کی جدوجہد کرے گی۔ اس موقع پر کھاریاں پریس کلب کے وفد نے ڈی پی او کو کھاریاں پریس کلب کے دورے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے کہا کہ نہ صرف کھاریاں بلکہ پورے ضلع کے پریس کلب کا دورہ کریں گے ۔ کھاریاں پریس کلب کے وفد نے ڈی پی او کوقرآن پاک کی تفسیر اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes