کریمیا میں ریفرنڈم کومسترد کرتے ہیں، یورپی یونین

Published on March 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

\"06\"
برسلز، ماسکو ۔۔۔ یورپی یونین نے یوکرین کے علاقے کریمیا میں روس کے ساتھ الحاق سے متعلق ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا جبکہ غیر ملکی مبصرین نے ریفرنڈم کو پرامن قرار دیا ہے۔ اتوار کو یورپی کونسل اور یورپی کمیشن نے برسلز سے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کے علاقے کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق سے متعلق ریفرنڈم غیر قانونی ہے اور ہم اسے تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس (آج) پیر کو ہوگا جس میں اس سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ادھر غیر ملکی مبصرین نے کہا کہ کریمیا میں ریفرنڈم کے دوران تشدد کا کوئی واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا اور نہ ہی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ووٹروں کو ہراساں کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ریفرنڈم پرامن انداز میں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خراب موسم کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشنوں میں پہنچے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes