فیصل آباد؛ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی صدارت میں منعقد ہوا

Published on June 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر لیبر(ایسٹ)سید محمد حیدر،ڈائریکٹر لیبر ویسٹ غلام شبیرنے بھٹہ جات پر بانڈڈ لیبر کے حوالے سے شکایات اور ان کا ازالہ،بھٹہ جات پر کم ازکم اجرت کے قانون کا نفاذ،ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی نے نئے رجسٹریشن کارڈ کا اجراء،بھٹہ مالکان کی طرف سے کنٹری بیوشن جمع کرانے،ڈائریکٹر ای او بی آئی نے کارڈز کے اجراء پر تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بھٹہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراء تیز رفتار اقدامات کرنے اور محکمہ لیبر،سوشل سکیورٹی سمیت دیگر محکموں کو ذمہ داری ادا جبکہ بھٹہ مالکان کو تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ آجر اور آجیر کے مابین خوشگوار ماحول میں ہی صنعتی ترقی کا راز مضمر ہے لہٰذا معاملات کو باہمی افہام و تفہیم سے ہی حل ہونا چاہئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بھٹہ ورکرز کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ان کی فلاح و بہبود میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اس سلسلے میں متعلقہ لیبر قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes