رواں ہفتے ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان

Published on August 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

لاہور (یواین پی) رواں ہفتے ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان، متوقع شدید بارشوں سے پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق ملک کے جنوبی اور بالائی علاقوں میں بلترتیب پیر سے بدھ اور منگل سے جمعرات شدید بارشیں متوقع ہیں ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متوقع شدید بارشوں سے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین کے علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے یہ بارشی سلسلہ بلوچستان کے علاقوں قلات، خضداراور لسبیلہ میں سیلابی ریلوں کا موجب بن سکتا ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی اندیشہ ہے- کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes