اللہ کا شکر ہے ضلع اوکاڑہ ڈینگی فری ہے ڈپٹی کمشنر عثما ن علی

Published on August 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

دفاتر اور گھروں کی صفائی خصوصاََ چھتوں ،لانزمیں بارش کا پانی نہ کھڑا ہونے دیں اوکاڑہ(یواین پی)( ڈپٹی کمشنر عثما ن علی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ضلع اوکاڑہ ڈینگی فری ہے ہمیں بحثیت مجموعی برسات کے اس موسم میں انتہائی ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا ہے اور اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک رکھنا ہے تاکہ ڈینگی مچھر کے لاروا کی افزائش نہ ہو سکے دفاتر اور گھروں کی صفائی خصوصاََ چھتوں ،لانزمیں بارش کا پانی نہ کھڑا ہونے دیں اور اس سلسلہ میں ہر شخص بھر پور انداز میں اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہر دوسرے دن تواتر سے ہونے والے انسداد ڈینگی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں اے ڈی سی فنانس عزوبہ عظیم ،اے ڈی سی جی سردار ریاض سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ضلع میں سرکاری اداروں کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات اور ویکٹر سر ویلینس پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ شہر سے بارش کے پانی کے نکاس کے لئے اقدامات کر رہی ہے مدینہ ٹاؤن میں 20 فٹ گہری سیو ریج لائن کی مرمت کر کے اسے چالو کر دیا گیا ہے شہر میں سیو ریج لائنوں کی صفائی کا کام جاری ہے شہر کے مختلف علاقے جہاں پر بارش کا پانی کھڑا ہوتا تھا وہاں پر نکاسی آب کے انتظامات کئے جا رہے ہیں اور بیشتر کام تکمیل کے مراحل میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ انڈر پاس بلمقابل ریسکیو 1122 آفس سے بارش کے پانی کے اخراج کے لئے بھی مستقل بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے اور اس منصوبہ کی تکمیل سے انڈرپاس میں بارش کا پانی جمع نہیں ہو گا اور لوگوں کو آمد و رفت میں سہولت ہوگی ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لئے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے متعلق لوگوں کو آگاہی دی جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题