اداکارہ حرامانی اور یاسر حسین کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published on August 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

لاہور(یواین پی)اداکارہ حرا مانی اور یاسر حسین کا بھارتی گانے ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حرامانی اور یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں بالی ووڈ کی فلم’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘کے مشہور گانے ’’دیکھا تم کو جب سے‘‘پر ڈانس کرہے ہیں۔فلم میں یہ گانا اداکار ہرتھیک روشن اور کرینہ کپور پر فلمایا گیا تھا اور بہت زیادہ مشہور ہو اتھا ۔ حرا مانی اور یاسر حسین نے بھی ویڈیو میں بالکل ہرتھیک اور کرینہ کی طرح ڈانس کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ دونوں کی ڈانس پرفارمنس کو بے حد سراہ رہے ہیں۔تاہم کچھ لوگ دونوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں برا بھلا بھی کہہ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog