عیدالضحیٰ ، اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ پر قابو پانے کے لیے تمام سپروائزری افسران آن روڈ رہیں گے ۔شہباز عالم

Published on July 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی/ شیخ ندیم شیراز ) سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر ون اوکاڑہ شہباز عالم نے دوران میٹنگ تمام بیٹ کمانڈرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی پر مسافروں کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام بیٹ کمانڈرز ذیادہ سے ذیادہ پٹرولنگ کریں گے اور اپنی اپنی بیٹ میں اسپیشل کرائم اسکورڈ تشکیل دینگے جو متعلقہ پولیس سے رابطے میں رہ کر مشترکہ پٹرولنگ کو یقینی بنائیں گے مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز ، مالکان اور ٹرانسپورٹرز کو اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کے بارے میں بریف کریں گے اس سلسلہ میں ٹال پلازوں اور مسافر لاری اڈوں پر بریفنگ سیشنز کا اہتمام کیا جائےگا۔ میٹنگ کے بعد سیکٹر کمانڈر نے نیشنل ہائی وے پر شاہ پور کانجراں کی مویشی منڈی میں انتظامات اور ڈیوٹی کا جائزہ لیا اور کہا کہ کہ ہائی وے پر قائم مویشی منڈیوں میں چاق و چوبند افسران کو تعینات کیا گیا ہے جو مویشی منڈیوں میں ٹریفک اور جانوروں کے رش کے باعث ہو نے والی صورتحال کو کنٹرول کر رہے ہیں اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سیکٹر کمانڈر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کے عوام الناس کی مدد اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog