لاہور (یو این پی) محمد عامر کے بارے میں سخت موقف اپنانے پر پی سی بی کی طرف سے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق کپتان اظہرعلی اور محمد حفیظ کی جانب سے فٹنس اور تربیتی کیمپ کا بائیکاٹ پی سی بی کے کوٹ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی ہے جس پردونوں کھلاڑیوں کے خلا ف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔