وزیراعظم کا شہر قائد کی صورتحال کا نوٹس، تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

Published on August 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ‏وزیراعظم نے شہر قائد میں بارش کے بعد کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو کراچی کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے کہا عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی ادارے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ عمران خان نے این ڈی ایم اے اور پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔دوسری جانب کراچی میں ہونے والی بارش کا پانی تاحال نہ نکالا جا سکا، کئی علاقے زیرآب آگئے۔ بلوچ کالونی کے قریب دادا بھائی ٹاون زیر آب آگیا۔ علاقے میں پانی اتنا کہ مکین محصور ہو گئے۔ رات کو ملیر ندی میں طغیانی سے دادا بھائی بند میں شگاف پڑ گیا تھا، بارش کے پانی کے باعث گزرنے والے پریشان ہیں۔کورنگی کازوے ٹریفک کیلئے بدستور بند ہے تاہم بچوں نے پکنک پوائنٹ بنا لیا، بچے صبح سویرے ندی میں پہنچ کر ڈبکیاں لگانے لگے۔ نرسری فرنیچر مارکیٹ میں پانی کی نکاسی تو ہوگئی تاہم گزشتہ روز کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے دکانداروں کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ سرجانی ٹاون کے یوسف گوٹھ کی حالت بھی جوں کی توں ہے، علاقہ پانی سے بھرا ہے، لوگ گھروں تک محدود ہیں۔ادھر کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ آرمی انجینئرز کور کی ہیوی مشینری اور پلانٹس ملیر ندی پر پانی کا بہاؤ روکنے کی کوشش میں مصروف ہے جہاں شگافوں کو پر کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题