عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے انتقال پر فنکار بھی سوگوار

Published on July 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

Edhi
کراچی(یو این پی) عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی موت نے فنکاروں کو بھی سوگوار کردیا۔ مختلف فنکاروں نے ایدھی کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔معروف گلوکار علی ظفر نے اپنی تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ماہرہ خان نے ایدھی کے بلندی درجات کی دعا کی۔ معروف گلوکار شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر اپنے ایک گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایدھی سے اپنے گانے میں شامل ہونے کے لیے کہا تو ایدھی صاحب نے کہا تھا، ’ہیرو میں تیرے سے اچھا گاتا ہوں‘۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے 8 جولائی کو ’یوم ایدھی‘ کے طور پر منانے کا مطالبہ کیا۔ معروف اداکار فواد خان نے ایدھی صاحب کو سب کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا۔ ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی نے ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا۔ مارننگ پروگرام کی میزبان صنم بلوچ نے ایدھی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ہمایوں سعید نے اپنی کیفیات کا اظہار کرتے ہوئے الفاط کو ان کی بڑائی کے لیے ناکافی قرار دیا گیا۔معروف گلوکار عدنان سمیع نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایدھی کو ’صوفی فقیر‘ قرار دیا۔یواین پی کے مطابق اداکارہ عمیمہ ملک نے ایدھی کی آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش کو ان کی عظمت کی نشانی قرار دیا۔میشا شفیع نے ایدھی کی یاد میں امن پھیلانے اور انسانیت کی خدمت کرنے کا پیغام دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog