کراچی میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کا اختیار سندھ حکومت کا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Published on August 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

کراچی (یواین پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کا اختیار سندھ حکومت کا ہے، ایڈمنسٹریٹر لگانے کی بات کرنا گورنر کا اختیارنہیں، کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کا تقرر سندھ حکومت کرے گی،ایسا نہ ہو کہ وفاق صوبوں سے اختیار مانگنے لگے، امید ہے وزیراعظم مدد کریں گے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ سابق سیکرٹری یونس ڈھاگا کو کراچی میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کا اختیار سندھ حکومت کا ہے۔ایڈمنسٹریٹر لگانے کا اختیار یا ایڈمنسٹریٹر لگانے کی بات کرنا گورنر کا اختیارنہیں ہے۔کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کا تقرر سندھ حکومت کرے گی۔ ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے مشاورت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیار سندھ حکومت کا ہو اور مدد وفاقی حکومت کرے؟ ایسا نہ ہو کہ وفاق صوبوں سے اختیار مانگنے لگے، امید ہے وزیراعظم مدد کریں گے۔اسی طرح ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ یونس ڈھاگہ کا نام ابھی کابینہ اجلاس میں زیر بحث نہیں لایا گیا، کابینہ کی منظوری کے بعد ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ یونس ڈھاگا کو ایڈمنسٹریٹر لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ مزید براں وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کرا چی کے نئے مئیر کے لیے کسی یونس ڈھاگا کا نام محض پراپیگنڈا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes