دریائے راوی کے پل پر صدقے کا گوشت فروخت کرنے والوں کا قبضہ برقرار

Published on August 31, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

لاہور: (یواین پی) دریائے راوی کے پل پر صدقے کا گوشت فروخت کرنے والوں کا قبضہ برقرار ہے، گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات پر عمل ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔چوبیس گھنٹوں کے دوران بہت کم وقت ایسا ہوگا جب دریائے راوی کے شاہدرہ اور سگیاں پل پر صدقے کا گوشت فروخت کرنےوالے دکھائی نہیں دیتے ہوں گے۔ چیل اور صدقے کا گوشت فروخت کرنے پر پابندی کے باوجود یہ کاروبار کھلے عام جاری ہے جس پر شہری بھی ناک بھوں چڑھاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔شاپنگ بیگ سمیت گوشت دریا میں پھینکنے کے باعث پلوں کے نیچے ہر طرف گندگی ہی گندگی دکھائی دیتی ہے تو اِس سے دیگر مسائل بھی پیداہورہے ہیں۔ صورت حال کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خود چیل گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرنا پڑے لیکن صورت حال جوں کی توں نظرآتی ہے۔اُمیدرکھی جانی چاہیے کے اِس مرتبہ حکام نے جو پالیسی مرتب کی ہے،اُس پر عمل درآمد بھی ممکن بنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog