اوکاڑہ یونیورسٹی نے داخلوں میں اقلیتی کوٹہ مختص کر دیا

Published on September 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

پسماندہ طبقات کو معاشرتی دھارے میں شامل کرنے کےلیے تعلیم نہایت ضروری ہے: وائس چانسلر
اوکاڑہ (یو این پی) یونیورسٹی اقلیتی طلباء کےلیے داخلوں میں دو فیصد کوٹہ مختص کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کو نہ صرف معن و عن نافذ کرے گی بلکہ ایسے طلباء کو فیسوں میں بھی سبسڈی دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نےاقلیتی رہنماوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
چار رکنی وفد نے آئرہ اندروس کی قیادت میں یونیورسٹی کا دورہ کیا اور انتظامیہ کی اقلیتی ملازمین کے لیے باعزت ماحول پیدا کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
وائس چانسلر نے وفد کے اراکین کو بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی تمام اقلیتی طلباء اور بالخصوص یونیورسٹی کے اقلیتی ملازمین کے بچوں کو معیاری اور سستی تعلیم مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی معاشرتی اقدار کو بدل کرتمام اقلیتوں کو ملک کے مساوی شہری کا درجہ دینا ہوگا ۔ ہم معاشرے کے تمام پسماندہ طبقات بالخصوص اقلیتوں کو معاشرتی دھارے میں شامل کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اعلی تعلیم حاصل کیے بغیر کوئی طبقہ اپنی تقدیر نہیں بدل سکتا اور اوکاڑہ یونیورسٹی کا یہ مشن ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ تعلیم میں برار کا حقدار ہو۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes