سراج الحق کو لوگوں نے گھیر لیا، سعودی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،

Published on July 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

66
نرم طبیعت اور عوام سے گھل ملنے کی عادت نے ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے، عرب میڈیا
ریاض(یو این پی)پاکستان کی ایک معروف مذہبی و سیاسی جماعت کے سربراہ سراج الحق جو کہ آج کل حرم میں اعتکاف بیٹھے ہوئے ہیں ان سے ملنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اپنی نرم طبیعت اور عوام سے گھل ملنے کی عادت نے ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے ،اعتکاف بیٹھنے سے پہلے بھی وہ وہاں کام کرنے والے پاکستانیوں سے گلے ملے اور ان کا حال چال معلوم کرتے دکھائی دیئے جوں جوں پاکستانیوں اور دیگر ممالک کی اسلامی تحریکوں کے کارکنان کو پتہ چل رہا ہے کہ یہاں پر عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت پاکستان کی اسلامی تحریک کے قائد اعتکاف بیٹھے ہوئے ہیں تو وہ ان کی ڈھونڈتے ہوئے پہنچ جاتے ہیں اور ان کے ساتھ ملتے ہیں گپ شپ کرتے ہیں اور تصاویر بناتے ہیں گزشتہ روز افطاری کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جب انہوں نے ایک جگہ بہت زیادہ جمگھٹا دیکھا نزدیک جا کر معلوم ہوا ہے کہ وہاں کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا بلکہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے اردگرد کھڑی ہے اور ان کا درس سن رہی تھی۔ایک پاکستان اوربھارتی مسلمان نے بتایا کہ ایک بڑے عالم کی موجودگی میں ہمیں اعتکاف کی اصل روح پتہ چلی ہے اور اہم ان کے درس سے مستفید ہو رہے ہیں۔سیکیورٹی پر معمور ایک پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ بعض اوقات لوگوں کے ایک دم جمع ہونے کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے لیکن یہ لوگ جس شخص کو سننے جاتے ہیں وہ ایک پر امن اور روحانی شخصیت ہیں جس کی وجہ سے امن وامان کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes