پاکستان نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی

Published on September 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

مانچسٹر (یواین پی) پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 5 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ پاکستان کے دیئے گئے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں شاندار یارکر پر جونی بیئراٹو کی اننگز کا خاتمہ کردیا جو کھاتا بھی نہ کھو سکے۔انگلینڈ کو اس وقت دوسرا نقصان پہنچا جب ڈیوڈ ملان چھکا مارنے کی کوشش میں عماد وسیم کی وکٹ بن گئے۔اس کے بعد ٹام بینٹن نے حارث رؤف اور وہاب ریاض کے اوورز میں رنز بٹور پر اپنی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔انگلش کپتان اوئن مورگن نے شاداب خان کو چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں ان کی اننگز رن آؤٹ کی شکل میں اختتام کو پہنچی۔بینٹن اچھی فارم میں نظر آئے لیکن 46رنز بنانے والے بلے باز حارث رؤف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تھے۔چار وکٹیں گرنے کے بعد معین علی کا ساتھ دینے سیم بلنگز آئے اور دونوں 57 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔ معین علی خوش قسمت رہے اور اننگز کی ابتدا میں ہی عماد وسیم کی گیند پر سرفراز احمد نے اسٹمپ کا نادر موقع گنوا دیا۔ اس کے بعد معین علی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پہلے سیم بلنگز اور پھر لوئس گریگری کے ہمراہ اچھی شراکتیں قائم کیں۔سلٓیم بلنگز 26 اور گیگری نے 12 رنز بنائے لیکن معین علی نے نصف سنچری بنا کر پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی لیکن جلد ہی پاکستان کو کرس جورڈن کی شکل میں ساتویں کامیابی بھی مل گئی۔ پاکستان کو سب سے اہم کامیابی اس وقت ملی جب وہاب ریاض نے 33گیندوں پر 61رنز بنانے والے معین کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔انگلینڈ کو آخری اوور میں فتح کے لیے 17رنز درکار تھے لیکن وہ صرف 11 رنز بنا سکے اور یوں پاکستان نے میچ میں 5رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题