سپریم کورٹ،حدیبیہ ریفرنس سے متعلق نیب کی التواءکی درخواست مسترد

Published on December 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے حدیبیہ ریفرنس سے متعلق نیب کی التواءکی درخواست مسترد کر دی،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس سے متعلق نیب کی درخواست سماعت ہوئی، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔دوران سماعت نیب کے وکیل عمران الحق نے ریفرنس کے التواءکی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نیب پراسیکیوٹرکاعہدہ خالی ہے،مناسب ہوگااس اہم کیس میں پراسیکیوٹرخودپیش ہوں۔جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس التواکی یہ کوئی بنیادنہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالت کامذاق نہ اڑائیں،کیوں نہ آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،ہمارے لئے ہرکیس ہائی پروفائل ہے۔جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹرکی تقرری سے ہماراکوئی تعلق نہیں،جسٹس قاضی فائز کا کہناتھا کہ نیب سے کوئی پیش نہیں ہوسکتاتواستعفیٰ دے دیں،انہوں نے استفسار کیا کہ التوا کی درخواست کی ہدایت کس نے دی؟۔
نیب کے وکیل نے بتایا کہ التواکی درخواست کافیصلہ چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا،پراسیکیوٹرنیب کی سمری بھیجی جاچکی ہے، جلدمنظورہوجائےگی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پھرکیوں نہ ہم چیئرمین نیب کوبلالیں؟،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کیس ملتوی نہیں ہوگا،کچھ دیربعدسماعت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes