ماہ صیام میں ہمیں غریب اور مستحق لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر

Published on May 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

ہم غریبوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے تو اللہ ہمارے لئے آسانیاں پیدا فرمائے گا
لاہور(یواین پی) ماہ صیام رحمتوں ،برکتوں اور فضیلتوں والا مہینہ ہے ماہ رمضان کو دوسرے الفاظ میں صبر کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے جس طرح صفائی نصف ایمان ہے اسی طرح روزہ نصف صبر ہے اور صبر کا اجر جنت ہے یہ ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ ہے اس مہینہ میں مومن بندوں کے رزق میں فراخی اور اضافہ کیا جاتاہے ان خیالات کا اظہار معروف رائٹر،ایکٹر و ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں ہمیں غریب اور مستحق لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں ان کے لئے محبتیں بانٹیں کیونکہ جب ہم غریبوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے تو رب کائنات ہمارے لئے آسانیاں پیدا فرمائے گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题