پنجاب حکومت کا رواں سال 4 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ

Published on September 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پنجاب حکومت نے رواں سال 4دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا، پہلے مرحلے میں ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے انتخابات سے 27ہزار افراد بلدیاتی نظام کا حصہ بنیں گے، دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسل اورمیٹروپولیٹن کے انتخابات آئندہ برس جنوری میں ہونگے جبکہ 31جنوری 2021تک بلدیاتی ادارے وجود میں آ جائیں گے، پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو 4دسمبر کو الیکشن کے انعقاد کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے مشاورت کی گئی۔ جس کے بعد حکومت نے پنجاب بھر میں 4دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت پنجاب نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں ویلج کونسل اور نیبرہڈکونسل کیلئے انتخابات ہونگے جس کے تحت 27ہزار افراد بلدیاتی نظام کا حصہ بنیں گے۔جبکہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسل اور میٹروپولیٹن کے انتخابات آئندہ برس جنوری میں ہونگے۔ 31جنوری سے قبل بلدیاتی ادارے وجود میں آ جائیںگے پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور موثر بنانے کئے ساتھ ساتھ بااختیار بنانے پر بھی کام کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题