یوم دفاع پاکستان ہمیں اپنے ان شہیدوں کی یاد دلاتا ہے؛ڈپٹی کمشنر عثمان علی

Published on September 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں اپنے ان شہیدوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کر دیا اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے فرض کو نبھایا اور دوران سروس ملکی مفاد اور عوام کی سلامتی کو اپنے گھر بار خاندان حتیٰ کہ اپنی جان سے بھی زیادہ اہمیت دی اور اپنی جان اس ملک کے لئے قربان کی ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے شہدا کے خاندانوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ضلع اوکاڑہ کے شہید ملازمین کے خاندانوں تک یادگاری شیلڈز اور تحائف پہنچانے کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے دیگر شعبوں سے وابستہ سرکاری افسران و ملازمین اور عوام نے جس جرأت ،بہادری ،جوانمردی اور مستقبل مزاجی سے دشمن کا مقابلہ کیا ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری امیدوں کا محور اور ایک شاندار مستقبل کی امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی جتنی خدمت ہم کر سکتے ہیں اس کے لئے ہم بحثیت قوم آخری حد تک جائیں گے پاکستان کی حفاظت ،ترقی و خوشحالی، عوامی مفاد اور لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ہمارے ہیرو ہیں ان کی لازوال اور بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا اور ان شہیدوں کے خاندانوں کی عزت اور تکریم کے ساتھ کفالت اور مدد کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔یوم دفاع کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عثمان علی ،اسسٹنٹ کمشنر رینالہ ضحی شاکر کے ہمراہ پنجاب رینجر ز کے شہید ظفر اقبال کے گھر 13ون آر میں گئے اور شہدا کے خاندان سے ملاقات کی ۔شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور ان کے خاندان کو ظفر اقبال شہید کی عظیم قربانی کی یادگار کے طور پر پنجاب گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شیلڈاور تحائف پیش کئے ۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی ہدایات کی روشنی میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال اور ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ظفر اقبال ریسکیو 1122 کے شہید سجاد اکرم کے گھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سردار ریاض احمد ریاض ، ایکسیئن لیسکو کے ہمراہ لیسکو کے شہید اہلکار محمد ارشاد اختر شہید کے گھر اور ڈپٹی ڈائر یکٹر انفار میشن خورشید جیلانی اور ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی نے محکمہ صحت کے ویکسی نیٹر اشفاق احمد شہید کے گھر حاضری دی شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی اور ان کے خاندانوں کو یاد گاری شیلڈز اور تحائف پیش کئے گئے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے گاؤں13 ون آر کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے ” گل چیں” کا پودا بھی لگایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes