سرفراز احمد پر متبادل وکٹ کیپر کا لیبل پکا ہوگیا

Published on September 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments


کراچی(یواین پی)سرفراز احمد پر متبادل وکٹ کیپر کا لیبل پکا ہوگیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد اس وقت ہمارے سیکنڈ وکٹ کیپر ہیں، محمد رضوان کو پہلے موقع دیا گیا، وہ تسلسل کے ساتھ اچھا کھیل رہے ہیں، سرفرازکو ایک میچ کھلانے کا مطلب کیریئر کے اختتام کا اشارہ نہیں، ان کی کارکردگی ماضی میں بھی اچھی رہی ہے، انگلینڈ کے ٹور میچز میں وہ اچھا کھیلے، سخت محنت بھی کررہے ہیں، سابق کپتان آئندہ بھی عمدہ پرفارم کر سکتے ہیں، اس لیے ہمارے پلان کا حصہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسد شفیق انگلینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے لیکن بْرا دور کسی بیٹسمین پر بھی آسکتا ہے،میزبان ملک کی کنڈیشنز بھی مشکل تھیں، اس میں انگلش بیٹسمین بھی پریشان ہوئے، مثال کے طور پر جو روٹ بھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائے۔ایک سوال پر مصباح الحق نے کہاکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہوئے، انھوں نے متعدد بار اپنی صلاحیتیں بھی ثابت کیں، دونوں مستقبل میں مزید بہتری لاتے ہوئے طویل عرصے تک ملک کی خدمت کرسکتے ہیں، قومی ٹیم کی حد تک کارکردگی قابل قبول لیکن انھیں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے، اگر ہم نوجوان پیسرز کا اس وقت جیمز اینڈرسن سے موازنہ کریں تو درست نہیں ہوگا، وہاب ریاض ٹیسٹ میچز کیلیے تیار نہیں تھے لیکن وائٹ بال کرکٹ میں ٹیم کیلیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme