کورونا وباء کی صورتحال خراب ہوئی تو سکول بند کردیں گے، شفقت محمود

Published on October 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

لاہور(یواین پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کوروناکی صورتحال خراب ہوئی تو سکول بند کردیں گے، والدین کو یقین دلاتا ہوں کہ ابھی تک ایسی صورتحال نہیں ہے،کورونا کے پھیلاؤ، کیسز کی تعداد کا ریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، تاہم کچھ جگہوں پر کیسز بڑھے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے حوالے سے والدین کافی پریشان ہیں، بچوں کی صحت ہمارے لیے اولین ترجیح ہے، اسلام آباد اور دوسری جگہوں پر کیسز سکول بند کیے ہیں، اگر کسی سکول میں 2کیسز ہوتے ہیں، ہم اس کو بند کردیتے ہیں، بعض جگہوں پر ہمیں پیغامات موصول ہوئے کہ اگر کسی سکول میں تین ہزار لوگ ہیں، تو وہاں دو تین کورونا میں مبتلا ہوجائیں تو پورا سکول تو بند نہیں کیا جاسکتا؟ انہوں نے کہا کہ میں والدین کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر کورونا کی صوتحال خراب ہوئی تو فوری سکولوں کو بند کردیں گے۔ہم کورونا کے پھیلاؤ، کیسز کی تعداد کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ابھی تک ایسی صورتحال نہیں ہے، کچھ جگہوں پر کیسز بڑھے ہیں لیکن مجموعی طور پر ایسی صورتحال نہیں ہے۔شفقت محمود نے پی ڈی ایم کے جلسوں اور سکیورٹی تھریٹ کے بارے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے دہشتگردی تھریٹ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،یہ تھریٹ سنجیدہ ہے، اپوزیشن کو جلسے کرکے لوگوں کو زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy