انسداد ڈینگی کے لئے عوامی تعاون سے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنرعثمان علی

Published on September 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

ضلع بھر میں لاروہ کے پیدا ہونے کی جگہوں کو ختم کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنرعثمان علی نے کہا ہے کہ 12ستمبر2020بروز ہفتہ کو ضلع بھر میں انسداد ڈینگی و صفائی ستھرائی مہم کے طور پر منایا جانا اس بات کی غمازی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام سرکاری محکمے انسداد ڈینگی و صفائی ستھرائی کے لئے عوامی تعاون سے بھر پور اقدامات کر رہے ہیںاور ان اقدامات کے تسلسل کو پوری شد و مد سے جاری رکھا جائے گا عوام کو ڈینگی سے بچانے کے لئے ویکٹر سر ویلینس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں لاروہ کے پیدا ہونے کی جگہوں کو ختم کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن ،محکمہ ماحولیات ،محکمہ صحت اور بلدیاتی اداروں کے انسداد ڈینگی سکواڈ روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہے ہیں عوام کی آگاہی اور راہنمائی کے لئے انسداد ڈینگی ایس او پیز اور مچھروں سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل بینرز اور پوسٹرز بھی ضلع بھر میں نمایاں مقامات پر آویزاں کروائے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اور صفائی ستھرائی مہم بروز ہفتہ 12ستمبر2020کے دن کئے جانے والے اقدامات کے جائزہ اجلاس اور پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں کئے جانے والے پروگرامز کے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ اس خصوصی انسداد ڈینگی و صفائی ستھرائی مہم کے موقع پر ضلع بھر میں سرکاری افسران و ملازمین اپنے اپنے دفاتر ،زیر انتظام دفاتر اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر خصوصی صفائی ستھرائی اور جگہوں کو خشک و صاف رکھنے کے لئے اقدامات کریں گے دفاتر اور متعلقہ سٹیک ہولڈرزچونے کا چھڑکائو کریں تما م دفاتر کی عمومی صفائی کروائی جائے اور عملہ صفائی اس سلسلہ میں بھر پور ذمہ داری نبھائے ۔انہوں نے ہدائیت کی کہ سٹورز میں پڑی ناکارہ اور بے کار چیزوں کو حسب ضابطہ تلف کیا جائے تاکہ وہ ڈینگی کے لاروہ کے پنپنے کا ذریعہ نہ بن سکیں ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ہدائیت کی کہ 12ستمبربروز ہفتہ تمام محکموں کے ضلعی سر براہان اپنے دفاتر ،ذیلی دفاتر اور زیر انتظام عمارتوں کی اپنی نگرانی میں صفائی کروائیں دفاتر میں ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ کی مشاورت اور راہنمائی سے مچھر مار سپرے کروایا جائے دفاتر میں لگے فواروں کو خشک رکھا جائے دفاتر میں بنے گٹر کے ڈھکن میں بنے ہوئے سوراخوں ،لانز میں موجود گڑھوں میں پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے دفاتر کی چھتوں کی مکمل صفائی کروائی جائے ائر کنڈیشنر سے خارج ہونے والے پانی کے نکاس کا مناسب بندو بست کیا جائے ۔کوڑا دان کی با قاعدگی سے صفائی کی جائے ۔انہوں نے ہدائیت کی کہ افسران اپنے تمام دفتری عملہ کو پابند بنائیں کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور کسی بھی بے قاعدگی کی صورت میں متعلقہ فوکل پرسن کو اطلاع دیں ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ دفاتر کے واش رومز کے پائپ،واٹر سپلائی کے پائپ اگر خراب ہیں تو ان کو فوری مرمت کروایا جائے آرائشی گملوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے صفائی ستھرائی کا خیال رکھا اور جگہوں کو خشک رکھنے میں کامیاب رہے تو ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے میں بھی کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری مشترکہ کاوشیں انسداد ڈینگی کے لئے نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme