حمزہ شہباز کو کورونا تیسٹ مثبت ، شہباز شریف کی دعائے صحت کی اپیل

Published on September 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

لاہور(یواین پی)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہو گیا ،آپ سب سے درخواست ہے حمزہ کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا فرمائیں، جزاک اللہ خیر۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کاجراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کررہے ہیں ۔ادھر ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بیگناہ حمزہ نوازشریف کا بھتیجا اور شہباز شریف کا بیٹا ہونے کے جرم میں ناحق سزا پارہا ہے، حمزہ شہبازبہادری سے نیب نیازی اندھیر نگری چوپٹ راج کے سامنے ڈٹا ہوا ہے،ترجمان ن لیگ کاکہناہے کہ بدترین سیاسی انتقام حمزہ شہباز کے عزم کو متزلزل نہ کرسکا۔مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme