اوباما کا اپنے دور صدارت کی سب سے بڑی غلطی کا اعتراف

Published on April 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

444
واشنگٹن:  (یو این پی) امریکی صدر براک اوباما لیبیا میں قذافی کے بعد کی خانہ جنگی کو اپنے عہدہ صدارت کی بد ترین غلطی قرار دیتے ہیں تاہم انہوں نے لیبیا میں مداخلت اور قذافی کی معذولی کا دفاع کیا۔ امریکی صدر براک اوباما نے اپنے عہدہ صدارت کی سب سے بڑی غلطی کا اعتراف کر لیا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے قذافی کے بعد لیبیا میں خانہ جنگی کو اپنے عہدہ صدارت کی بدترین غلطی قرار دیا تاہم انہوں نے لیبیا میں مداخلت اور قذافی کی معذولی کا دفاع کیا۔ انہوں نے کساد بازاری کے دوران معیشت کے تحفظ کو اپنے دور اقتدار کا سب سے بڑا کارنامہ قرار دیا۔ امریکی صدر کے مطابق ہیلتھ کیئر اصلاحات کی منظوری آٹھ سالہ دور حکومت کا پر مسرت دن جبکہ سینڈی ہک سکول میں فائرنگ بد ترین دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی اسلحے سے متعلق سخت قوانین متعارف کرانے میں ناکامی ان کے لیے سب سے زیادہ مایوسی کا باعث ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog