سیدنا عمر فاروق کی اشاعت اسلام کیلئے بے مثل جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔ضیاء الاسلام ہزاروی

Published on July 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

نارووال(یو این پی)حضرت سیدنا عمر فاروق کا انداز حکمرانی مشعل راہ ہے۔آپ رضی اللہ عنہ نے نظام مصطفی کو روئے زمین پر عملی شکل میں نافذ کرنے کے لیے پھر پور کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہارعالم بے بدل، مقرر شعلہ بیاں صاحبزادہ ضیاء الاسلام ہزاروی ثانوی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے اوائل اور کٹھن دور میں سید نا فاروق اعظم کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر اور دیگر شہداء اور شہدائے کر بلا نے دین اسلام کو پھیلانے کے لیے جو قر بانیاں دیں وہ تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں۔سیدنا عمر فاروق نے عدل و انصاف کی لازوال مثالیں قائم کیں جو آج بھی مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا عمر فاروق ان دس خوش نصیب صحابہ میں شامل ہیں جن کو سرکار دوعالم نے دنیا میں جنت کی بشارت دی۔آپ کا زمانہ خلافت اسلامی فتوحات کا دور تھا۔انہوں نے کہاکہ سیدنا عمر فاروق کی اشاعت اسلام کیلئے بے مثال جدوجہد و لازوال قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا اپنے دور خلافت میں سیدنا عمرنے 22لاکھ مربع میل تک اسلامی سرحدوں کو پھیلایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes