کھلی کچہری کا مقصد عوا م کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے عمر سعید ملک

Published on September 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

لاک ڈائون کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ ملتوی تھا
اوکاڑہ (یواین پی)کھلی کچہری کا مقصد عوا م سے براہ راست رابطہ اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے جس پولیس افسر یا ملاز م نے عوام کے دکھوں میں کمی کی بجائے اضافہ کیا اسے گھر کا راستہ دکھا دیا جائے گا ان خیالا ت کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے روزانہ کی بنیاد پر دوبارہ کھلی کچہری کے اجراء کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لاک ڈائون کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ ملتوی کر دیا تھااوراب متواتر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ کھلی کچہری میں ایک سائل نے چوکی انچارج کے بارے تفصیلی بتایا کہ میر ی بات نہیں سنی جا رہی چکر لگوائے جا رہے ہیں جس پر چوکی انچارج جندراکہ علی اصغر ا ے ایس آئی کو فوری طور پر طلب کیا گیا وزیر اعظم پورٹل سے موصول ہونے والی ایک درخواست پر چوری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ایک سائل نے تھانہ گوگیرہ کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج نہ کرنے کی شکائت کی اسی طرح ایک سائل نے جعلی چیک کا مقدمہ درج نہ کرنے کے بارے درخواست کی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعیدملک نے تینوں مقدمات فوری طور پر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان ایف آئی آر کی وٹس ایپ پر فوری طور پر کاپی ارسال کی جائے کھلی کچہری میں سائلوںنے اپنے مسائل سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کو آگاہ کیا جن پر فوری احکامات جاری کئے گئے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes