پاک بھارت کرکٹ دنگل، ایڈن گارڈن میں گھمسان کا رن، عوام پرجوش

Published on March 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

444
کولکتہ(یواین پی)پاک بھارت کرکٹ دنگل، ایڈن گارڈن میں ہو گا گھمسان کا رن۔ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے دونوں جانب عوام میں جوش وخروش، دونوں جانب سے بڑی شخصیات اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود ہوں گی۔پاکستانیوں کی کر کٹ سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ٹیم کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ان کا پارہ بھی چڑھتا اترتا رہتا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرے کا ہر پاکستانی کو شدت سے انتظار ہے کہیں سبز ٹی شرٹس خریدی جارہی ہیں تو کہیں نعرہ تکبیر کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں سب کی خواہش ہے کہ اس بار شاہین بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا ہی دیں۔ پاکستان فتح کے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔ ساتھ ہی دونوں ممالک کی ممتاز شخصیات بھی اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں موجود ہوں گی۔ سابق ورلڈ کپ وننگ کیپٹن عمران خان اور کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں ہوں گے۔ نیو دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن عبدالباسط بھی میچ دیکھنے کے لیے پہنچیں گے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر اور سنیل گواسکر بھارتی ٹیم کی سپورٹ کے لیے وہاں موجود ہوں گے۔میچ دیکھنے کے لیے شوبز اور سیاست کی بڑی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ تقریبات کا افتتاح مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کریں گی۔ بھارتی سپر اسٹار امیتابھ بچن اور عمران خان بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔ میچ شروع ہونے سے قبل امیتابھ بچن بھارتی جبکہ شفقت امانت علی پاکستان کا قومی ترانہ پیش کریں گے۔گزشتہ ادوار میں بھی پاکستان سے بڑی شخصیات کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے جاتی رہی ہیں۔ سب سے پہلے سابق فوجی صدر جنرل ضیا الحق میچ دیکھنے اچانک بھارت پہنچے تھے، ان کے علاوہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز مشرف بھی میچ دیکھنے بھارت جا چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes