امریکا: بچوں اور نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا

Published on September 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی) امریکا میں 10 سال کے دوران 10 سے 24 سال کی عمر کے بچوں اور جوانوں میں خودکشی کے رجحان میں 57 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ کورونا کی وبا کے دوران عائد پابندیوں کے نتجیے میں ذہنی صحت سے متعلق مسائل تین گنا بڑھ سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکشی کے رجحان سے متعلق امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے اعداد و شمار دل دہلادینے والے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2007 سے 2018 کے دوران 10سے 24 کی عمر کے افراد میں خود کشی کی شرح 57 فیصد تک بڑھی۔اعداد و شمار کے ذریعے بتایا گیا کہ اس دوران صرف 2016 سے 2018 کے دوران میں خودکشی کے رجحان میں 47 فیصد تک گراوٹ دیکھنے میں آئی۔رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ 2018 میں 10سے 24 اور 15سی35 سال کی عمر کے افراد میں موت کی دوسری بڑی وجہ خودکشی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog