شہباز گل کو ریمانڈ کے دوران پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا،ہاشم ڈوگر

Published on August 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

لاہور (یواین پی) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہبازگل کا تعلق بادشاہ خاندان سے ہوتا تو ان کے ساتھ ایسا نہیں ہونا تھا۔ شہباز گل پرریمانڈ کے دوران پنجاب پولیس نے تشدد کیا،جیل سپرنٹنڈنٹ نے شہبازگل کوغیر قانونی طور پر چکی میں بند رکھا۔ جیل میں شہبازگل پرتشدد نہیں کیا گیا لیکن انہیں بلا وجہ چکی میں رکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا شہباز گل اتنے خوفزدہ تھے کہ انہوں نے مجھے کچھ نہیں بتایا،میڈیا سے کہا کہ شہبازگل پر تشدد نہیں ہوا۔ مجھے میرے ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کو پہلے دن چکی میں رکھا گیا،جیل کے 2 افسران کا تبادلہ کیا گیا۔ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ جب پولیس افسرغلطی کرتا ہے تو اسے ہٹا دیا جاتا ہے،ہم اپنے اداروں کانقصان نہیں چاہتے،شہباز گل نے کسی کے کہنے پر بیان نہیں دیا،وفاق والے پنجاب میں ایمرجنسی لگانے کی کوشش کررہے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes