اوکاڑہ ،خواتین پر تشدد کرنے والے معاشرے کے ناسور ہیں ڈی پی او عمر سعید ملک

Published on September 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی قیادت میں اوکاڑہ آرٹس کونسل میں خواتین شرکاء پر مشتمل ایک منفرد اور عالیشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھر پور شرکت کی جن میں فی میل پولیس آفیسرز، فی میل جج ،وکلاء، ریسکیو 1122 کی آفیسرز ،فی میل ٹیچرز اور سول سوسائٹی کی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم ترین جزو ہیں خواتین کی عزت اور حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کہ خواتین پر تشدد اور ان کے خلاف ہمہ قسم کے جرائم کرنے والے معاشرے کے ناسور ہیں جن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل جاری رکھیں گےایسے مجرمان کو نا صرف جیلوں میں بھیجا جائے گا بلکہ عدالتوں کے ذریعے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔اسی پس منظر میں اوکاڑہ پولیس نے ڈی پی او آفس میں وومن ہیلپ ڈیسک کا قیام ، خواتین پر تشدد وغیرہ کے کیسز کے لیے سپیشل ٹریننگ یافتہ خواتین، غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات میں پولیس خود مدعی بنے گی، تھانہ جات میں خواتین ایس ایچ اوز کی تعیناتی وغیرہ کے اقدامات بھی کیے ہیں۔اوکاڑہ میں اس سال خواتین کے خلاف وائیلنس کے 651 مقدمات درج ہوئے پولیس نے تمام ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیاسیمینار کے اختتام پر خواتین پولیس آفیسرز کی طرف سے خصوصی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا مقصد عوام الناس کو یہ پیغام دینا تھا کہ ملک پاکستان میں خواتین محفوظ ہیں اور ان پر تشدد کرنے والوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog