مصر کا مسافرطیارہ سمیت ہائی جیک، ہائی جیکرنے 13 افراد کے علاوہ باقی سب مسافررہا کر دیئے

Published on March 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

news-1459233060-6262_largeقاہرہ ۔۔۔ ابراہیم سماہا نامی ہائی جیکرنے مصری ایئرلائن کا طیارہ ہائی جیک کرکے قبرص کے جنوبی ساحل کے قریب لارناکہ ایئرپورٹ پر اتارلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہائی جیکر نے غرناطہ کے کنٹرول ٹاور سے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے رابطہ کیا اور 8 بج کر 50 منٹ پر جہاز کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دے دی گئی ۔ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی ٹیم تعینات کردی گئی ہے اور ایئرپورٹ کو ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ روٹین کی پروازوں کو دوسرے ایئرپورٹس کی جانب موڑدیا گیا ہے۔مصری ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ اسکندریہ کے برج العرب ایئرپورٹ سے قاہرہ کے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہونے والی ایئربس ایم ایس 181 کے پائلٹ عمر الجمل کو ایک مسافر نے دھمکی دی کہ میرے پاس خود کش جیکٹ موجود ہے لہٰذا طیارے کو قبرص کے لارناکہ ایئرپورٹ پر اتار لو جس پر طیارے کو لینڈ کردیا گیا۔ ہائی جیکر نے طیارے میں موجود بچوں  ، خواتین اور مصری شہریوں سمیت تمام افراد  کو طیارے سے باہر نکال دیا  جبکہ دیگر 5 مسافروں اور عملے کے 8 افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

طیارے میں ایک مسلح شخص موجود ہے ۔مصری ایئرلائن کا طیارہ A320اسکندریہ سے قاہرہ جارہا تھا اور اس نے صبح 8 بجے ٹیک آف کیا تھا اور اسے اڑان بھرے ہوئے ابھی صرف 30 منٹ ہوئے تھے کہ ہائی جیک ہوگیا۔ مصری ایئرلائن کی ایک خاتون اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جہاز میں ایک بم کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں ۔ قبرص کے سرکاری ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 80 سے 81 افراد سوار ہیں جن میں  10 امریکی اور 8 برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔

مصری ایئرلائن کے طیارہ ایم ایس 181 کے ہائی جیکرنے 13 افراد کے علاوہ باقی سب مسافروں کو طیارے سے باہر نکلنے کی اجازت دیدی۔ 
گلف نیوز کے مطابق مصری ایئر فلائٹ ایم ایس 181 نے اسکندریہ کے برج العرب سے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے ایک شیر خوار بچے سمیت 82مسافروں کو لے کر قاہرہ کیلئے اڑان بھری تاہم راستے میں ہی اسے ہائی جیک کرلیا گیا ۔ طیارے میں 8 برطانوی اور 10 امریکی شہری بھی سوار تھے ۔
ابراہیم سماہا نامی ہائی جیکر نے طیارے کو قبرص کے لارناکہ ایئرپورٹ پر اتروایا جس کے بعد حکام سے مذاکرات کیے اور بچوں ، خواتین اور مصری شہریوں کو طیارے سے اترنے کی اجازت دے دی ۔بعد ازاں ہائی جیکر نے دیگر مسافروں کو بھی طیارے سے نکال دیا تاہم اس نے 5 غیر ملکی مسافروں ، عملے کے 7 افراد اور ایک سکیورٹی اہلکار کو تاحال یرغمال بنا رکھا ہے ۔یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کیلئے حکام مذاکرات کررہے ہیں لیکن ہائی جیکر کی طرف سے تاحال کسی قسم کے مطالبات پیش نہیں کیے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题