بھارت میں سورج ’’آگ‘‘ برسانے لگا

Published on April 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

66
 نئی دہلی(یو این پی)بھارت میں سورج آگ برسانے لگا ، گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ،جبکہ درجنوں افراد کو بے ہوشی کے عالم میں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔بھارتی نجی ٹی وی ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق ہندوستان میں عام طور پر گرم ترین مہینے مئی اور جون ہوتے ہیں، مگر بعض بھارتی ریاستوں میں قبل از وقت ہی شدید گرمی کا آغاز ہو گیا ہے اور درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ بھارتی حکام نے بتایا کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ تعمیرات جیسے بیرونی کام روک دیے گئے ہیں۔ بھارت میں عام طور پر گرم ترین مہینے مئی اور جون تصور ہوتے ہیں، مگر بعض بھارتی ریاستوں میں قبل از وقت ہی شدید گرمی کا آغاز ہو گیا ہے اور درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ ریاست تلنگانہ میں 45 افراد ہلاک ہوئے جبکہ آندھرا پردیش میں 17 اور اوڑیسہ میں 43 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes