پاکستانی ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی83ویں سالگرہ آج منائی جائیگی

Published on April 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)پاکستانی ایٹم بم کے خالق معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی83ویں سالگرہ آج منائی جائے گی اس روز جہانیاں سمیت ملک بھر میں ان کے مداح خصوصی تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936ء کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے وہ ایک نامور سائنسدان تھے انہوں نے مئی1998ء میں بلوچستان کے شہر چاغی میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا جو کہ ایٹمی طاقت سے مالا مال تھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز اور پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں انہوں سائنسی تحقیقی مضامین اور مختلف موضوعات پر سینکڑوں مضامین بھی لکھے ہیں فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes