ہاکی ٹرافی،سولہ سال بعد پاکستان کی فائنل میں رسائی ،بھارت کو شکست

Published on December 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

news-1418481487-9081
بھوینشپور( یواین پی) ہاکی چیمپینز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے 16 سال بعدکوالیفائی کر لیا ہے۔  جہاں اس کا مقابلہ جرمنی سے ہو گا۔ میچ کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں ہوا اور کچھ ہی دیر بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف گول سکور کر دیا تاہم پاکستانی ٹیم نے ”قرض“ زیادہ دیر تک نہ رکھا اور گیند کو روائتی حریف کے گول پوسٹ میں ڈال کر میچ برابر کر دیا۔ دوسرا گول بھارتی ٹیم نے دوسرے کوارٹر میں کیا تاہم پاکستانی ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں ایک بار پھر میچ کو 2-2 کے سکور سے برابر کر دیا۔ پاکستان نے چوتھے کوارٹر میں تیسرا گول کر کے ایک گول کی برتری حاصل کر لی تاہم بھارت نے جلد ہی اس برتری کو برابری میں بدل دیا۔ میچ کے اختتام سے کچھ دیر قبل پاکستان نے چوتھا گول کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔ پاکستان کی شاندار فتح پہ ملک بھر میں جشن کا سماں پیدا ہوگیا منچلے سڑکوں پہ نکل آئے بھنگڑے اور مٹھائیاں تقسیم کی جاری ہیں‌

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes