ساہیوال: تھیٹر مالک کا دوستوں کیساتھ ملکر سٹیج اداکارہ ہیرا نور پر بدترین تشدد

Published on September 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

ساہیوال (یواین پی) ساہیوال کے میرین تھیٹر کے مالک نے دوستوں کے ہمراہ مل کر سٹیج اداکارہ ہیرا نور پر بدترین تشدد کیا جس کی درخواست انہوں نے پولیس کو دیدی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو یپغام میں سٹیج اداکارہ ہیرا نور نے کہا کہ میں میرین تھیٹر میں ڈرامہ کرنے آئی تھی، جہاں پر تھیٹر کے مالک نے اپنے دوستوں کیساتھ مل کر مجھ پر بیہمانہ تشدد کیا، مالک مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر زبردستی کمرے میں لے گئے اور مجھ سے زیادتی کرنے لگے۔ میرے انکار پر مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا،اداکارہ ہیرا نور نے ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور بزدار سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ غلہ منڈی میں درخواست دے دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme