لندن (یو این پی)وزیراعظم نوازشریف دورہ فرانس کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں ۔لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حلقے کھلے چھوڑنے کافیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا ،ہر حلقے میں مسلم لیگ ن کو ٹکٹ دینا چاہیے تھا کیونکہ 90فیصد نشستیں ہماری ہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔نوازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،توانائی بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ،بجلی اور گیس آنے کے بعد ملک کی ترقی کی رفتار تین گنا بڑھ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کیاہے ،دہشتگردی کیخلا ف آپریشن عالمی دباﺅ پر نہیں کیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی آئے اور خواہش کا اظہار کیا کہ اپنے تعلقات کو آگے بڑھائیں، نوازشریف نے کہا کہدونوں ممالک کے درمیان منفی تعلقات نہیں چاہتے،خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوں ۔