کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں پی پی رہنما کامران یوسف

Published on September 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

جو کارکن الیکشن لڑنا چاہتے ہیں وہ اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں سے رابطے رکھیں
بوریوالا(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر ٹکٹ ہولڈر این اے 162چوھدری کامران یوسف گھمن کے پبلک سیکرٹری ایٹ میں چیرمین بلاول بھٹو کی 32ویں سالگرہ کی پر وقار تقریب زیر صدارت قائمقام صدر تحصیل بورے والا چوھدری نعمان رشید آرائیں منعقد ھوئی تقریب کے مہمان خصوصی سینئر رھنما چوھدری عبدالرشید سومی اور سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسیر تھے سالگرہ تقریب سے صدیق بھلر سیکرٹری انفارمیشن مرتضی چوھان غلام حیدر جٹ میڈم شہناز بھٹی ماسٹر اے ڈی محمود بھٹی چوھدری عبدالستار آرائیں نے خطاب کیا اس موقع کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تحصیل صدر چوھدری کامران یوسف گھمن نے فرانس سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ھوے کہا کہ کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں جو کارکن الیکشن لڑنا چاھتے ھیں وہ اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں سے رابطے رکھیں اس سلسلہ میں ان سے بھرپور تعاون کریں گے انہوں نے چیرمین بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارک دیتے ھو ئیانکی درازی عمر کی دعا کی اور کہا کہ پارٹی کارکن آپکے ایک اشارے پر اس نالائق غریبوں کسانوں مزدوروں ہاریوں کی دشمن حکومت کا ڈھڑن تختہ کر دیں گے اجلاس میں اقبال نارو جمیل طور قلندری ظفر کھو کھر ظفر جملیرا نے بھی شرکت کی خصوصی طور پر چوھدری ضیائالرحمن ڈپٹی جنرل سیکرٹری گلف مڈل ایسٹ ڈپٹی شوکت مرزا۔مرزا ارشد۔ ملک انور کونسلر۔ ملک ندیم اور دیگر شریک ھوے تقریب کے اختتام پر چوھدری نعماں رشید آرائیں نے تمام کارکنوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اورچیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes