مجھے عہدے سے کیو ں ہٹا یا ؟؟ شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کر دیا

Published on October 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نیب قانون میں عدلیہ اور فوج کو نہ لانے پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماکا مزیدکہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اکثر سفر میں رہتا ہوں اس لیےوائس چیئرمین کی ذمہ داری کے لیے انہوں نے خود شریں مزاری کو پارلیمانی کمیٹی کیلئے نامزد کیا،شا ہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شیریں مزاریں اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں اس لیے انہیں کمیٹی کے اجلاس میں روازنہ شرکت میں آسانی ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قانون میں ترامیم کے لیے حکومتی مسودے کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ قانون میں مزید ترامیم پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق نیب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور اہلخانہ کے خلاف ریفرنسز کی سماعت سے قبل پی ٹی آئی کی قیادت نے احتساب قانون کو مسترد کیا تھا اور نئی قانون سازی پر زور دیا تھا۔تاہم شاہ محمود قریشی تحریک انصاف وائس چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ شریں مزاری کووائس چیئرمین کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy